سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند

کراچی… سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردئیے گئے ہیں۔سندھ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے سے 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا گیا ہے جواتوار کے روز صبح 8 بجے کھل جائیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی سپلائی میں کمی کے باعث رواں ماہ سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین روز بند رکھا جارہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.