ریاسین آج کامیڈی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلیے تیار

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ریا سین آج نئی فلم ’’ربا میں کیا کروں؟‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ اداکارہ کی اس فلم کی تکمیل پر ہی تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیاتھا۔ فلم کے گیتوں نے پہلے ہی دھوم مچائے رکھی ۔اس فلم کے میوزک کو سلیم ،سلیمان نے تیار کیا ہے،فلمساز موتی ساگرہیں ۔جب کہ ہدایت امرت ساگر چوپڑا نے دی ہیں۔ فلم کے گیتوں پر ریاسین کی پرفارمنس کو یادگار بنانے کے لیے بڑی محنت کی گئی ہے۔ کوریوگرافر کے مطابق رقص کے حوالے سے بھی ریاسین نے بہت مہارت حاصل کرلی ہے اور ہر سٹپس پر ان کی دلرباء اداؤں کا جادو چل رہا ہے ۔قبل ازیں اداکارہ ریا سین کی فلم ’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘ 24مئی کو سنماگھروں کی زینت بنائی گئی تھی۔ہدایت کار امریت ساگر چوپڑا کی کامیڈی فلم ’’ربا میں کیا کروں ‘‘کا خوشیوں اور شرارتوں بھرا نیا گانا ’’باری برسی‘‘پہلے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بالی وڈ فلم منابھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے اداکار ارشد وارثی فلم ’’ربا میں کیا کروں‘‘میں ایک بار پھر شائقین کو اپنے مخصوص انداز میں ہنساتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ارشد وارثی اور اداکارہ ریا سین کے ساتھ اداکار پاریش راول، آکاش چوپڑا ، راج ببر،انو رادھا پاٹیل ،تنو آنند اور شکتی کپور بھی جلوہ گر ہوں گے ۔فلم آج(2کو) اگست کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔ادھر اداکارہ ریاسین کا کہنا ہے کہ نئی کامیڈی فلم میں اپنی پرفارمنس کی دھاک بٹھانے کی کوشش کروں گی ۔کوئی قابل اعتراض سین نہیں ہوگا۔ اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں اور مجھے شائقین کی پسند اور معیار کا بھی علم ہے۔ بولڈ سین ہی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بنتے بلکہ اچھا اور معیاری کام ہی آگے بڑھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کامیڈی کرنا مشکل ضرور ہے مگر شائقین کو خوشیاں دینے کے لیے یہی طریقہ بہتر ہے۔ اداکارہ ریا سین نے بتایا کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہوں۔ لوگوں کو خوشی دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے، خوشیاں بانٹنا ہی اصل کام ہے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈاپنی الگ شناخت بنانے کے لیے کوشاں ہوں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہوں رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’زندگی ففٹی ففٹی‘‘میں بھی اہم کردار نبھایا ،انھوں نے کہا کہ آج 2اگست کو ریلیز ہونے والی نئی کامیڈی فلم میں پرفامنس کو بھی یادگار بنانے کی کوشش کروں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ اپنی اداکاری کو اچھے انداز میں پیش کرکے شائقین کو متاثر کرنے کا سلیقہ آگیا ہے اور اس کام میں مزید بہتری لاؤں گی۔ پرستاروں کی حوصلہ کی پسند کو ہی مقدم جانتی ہوں ۔آنیوالے دور کے تقاضے بھی پورے کرنے کی کوشش کروں گی۔واضح رہے کہ 24جنوری 1983کو پیدا ہونے والی اداکارہ نے فلمی سفر کا آغار 1991میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا ۔اداکارہ کا پیدائشی نام ریا دیو ورما تھا 18 سال کی عمر میں فلمی کردار نبھاکر اپنی پرفارمس کی دھاک بٹھادی اور بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا۔اداکار فنکار گھرانے میں پیدا ہوئیں والدین کا تعلق بھی اداکاری سے تھا بہن رائما سین بھی اداکارہ ہی ہیں۔ اداکارہ کو پہلی بار کیمرے کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع میوزک البم ’’یاد پیا کی آنے لگی ‘‘میں ماڈلنگ کرنے سے ملا ،اس پر ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور بالی وڈ تک ان کی اداکاری کے چرچے ہوئے جس پر انکو نئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہونے لگیں ۔اداکارہ نے اس دوران کئی کمرشلز میں بھی کام کیا جنکو سراہا گیا ۔اس کے بعد ریا سین نے متعدد فلموں میں کردار نبھائے ،ان میں کئی میگا اسٹارز کے ساتھ کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ریاسین نے کئی بنگالی ،تامل اور تلگو اور ملیالم فلموں میں بھی پرفارم کیا ۔ساؤتھ میں ان کی پرفارمنس کو بہت پذیرآئی ملی ۔اداکارہ ریاسین کئی آنیوالی ساؤتھ کی فلموں میں بھی نظر آئیں گی ،رواں سال متعدد پروجیکٹ کیے ہیں ان میں سے اکثر مکمل ہوچکے ہیں ۔ہدایت کار سنتوش سیوان کی فلم نے انھیں ساؤتھ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ اداکارہ نے معروف گلوکاروں کی متعدد میوزک المبز کے لیے بھی پرفارم کرکے شائقین کو اپنی اداؤں کا گرویدہ بنالیا، نقادوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ریا سین پرفارم کرنے کا سلیقہ جانتی ہیں ان کی پرفارمنس سے کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ کولکتہ میں پیدا ہونے والی 30 سالہ بالی وڈ اداکارہ اسٹیج پر بھی کام کیا ۔اداکارہ نے لائیو پرفارم کرنے کے بھی اعزاز حاصل کیے۔ سابق اداکارہ مومون سین کی بیٹی ہونے پر بھی اداکارہ کو فخر ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ماں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میری تمام کامیابیوں کے پیچھے میری ماںکا بہت زیادہ کردار ہے ۔اداکارہ کی پہلی فلم ’’وشکانیا ‘‘نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔ پھر 1999میں تامل فلم ’’تاج محل ‘‘میں جلوہ گرہوئیں ،اسی زبان میں 2000کے دوران فلم ’’گڈلگ ‘‘کی ،2001 میں ہندی فلم ’’اسٹائل ‘‘میں پرفارم کیا ۔2002 میں فلم ’’دل ول پیارویار‘‘میں جلوے دکھائے۔ 2003 میں فلم ’’سازش ‘‘کی ۔پھر ’’قیامت‘‘ میں کام کیا۔ 2004 میں فلم ’’دل نے جسے اپنا کہا‘‘میں کامنی کا کردار نبھایا ۔اسی سال فلم’’پلان‘‘بھی کی ،2005 میں فلم ’’شادی نمبرون‘‘ میں کردار نبھایا۔ فلم ’’جیمز‘‘ اور ’’سلسلے‘‘بھی اسی سال کی۔ 2006میں فلم’’لو یو ہمیشہ‘‘میں میگھنا کا کردار خوبی سے نبھایا۔ 2007میں ’’ہائے بے بی ‘‘کی۔ 2008 کے دوران فلم ’’ہیروز‘‘، ’’زور لگا کے‘‘ اور ’’لو کھچ دی‘‘میں کام کیا۔ 2009میں فلم ’’پیئنگ گیسٹس‘‘ کی ۔2010 میں فلم ’’ بنی اینڈ ببلو‘‘ میں کام کیا، 2011کے دوران فلم ’’کشمکش ‘‘میں جلوہ گر ہوئیں۔ پھر فلم ’’تیرے میرے پہرے‘‘ کی۔ 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’تھری بیچلرز‘‘میں نشا کا کردار نبھایا

تبصرے بند ہیں.