روینہ ٹنڈن چھوٹی اسکرین پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی اداکارہ بن گئیں

بھارتی فلم نگری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن چھوٹی اسکرین پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ بن گئی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پتھر کے پھول‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 90 کی دہائی میں انڈسٹری پر راج کیا جب کہ اداکارہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی جس کے بعد چھوٹے پردے پر  نظر آئیں تاہم اب وہ چھوٹے پردے پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.