قوم کی نظریں قومی احتساب بیورو پر لگی ہیں، چیرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اسی سے معاشرے میں تمام مسائل پیدا ہوتے ہیں تاہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلا امتیاز احتساب کے لئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں  نیب کے زیر تربیت افسران کی گریجویٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کا کہنا تھا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے بلا امتیاز احتساب کے لئے  پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے  جامع اینٹی کرپشن  حکمت عملی ترتیب  دی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جب کہ 2016 میں  بھی اینٹی کرپشن اسٹریٹجی  پر عمل جاری رہے گا تاکہ ملک سے بدعنوان عناصر کے خاتمہ میں  مدد مل سکے۔

تبصرے بند ہیں.