روم میں مسافر بس کے حادثے میں 36 افراد ہلاک

روم…اٹلی کے دارالحکومت روم میں مسافر بس کے حادثے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ مسافر بس 30 میٹر اونچے فلائی اوور سے نیچے جاگری جس کے باعث 36 مسافر موقع پر ہی ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 36 لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ بس کے گرنے سے نیچے موجود کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پرموجودایک کیمرامین نے اس منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.