صدارتی انتخاب پروزيراعليٰ پنجاب کی وزيراعظم کو بريفنگ

پاکستان کي پارليمنٹ اور چاروں صوبائي اسمبلياں منگل کو نئے صدر کا چناؤ کريں گي، صدارتي انتخابات سے متعلق وزيراعليٰ پنجاب شہبازشريف نے وزيراعظم کو بريفنگ دی اور پنجاب کي پوزيشن سے آگاہ کيا۔ اگلے پانچ سال کے لئے نئے صدر مملکت کا انتخاب تيس جولائي کو ہورہا ہے۔ اس انتخاب ميں مسلم ليگ نون نے ممنون حسين کو ميدان ميں اتارا ہے جبکہ تحريک انصاف کي جانب سے جسٹس ريٹائرڈ وجيہہ الدين اميدوار ہيں ۔۔۔۔ پيپلز پارٹي بائيکاٹ کرکے اليکشن کے عمل سے باہر ہوچکي ہے ۔۔۔۔۔۔ پنجاب ميں پارٹي پوزيشن پر نظر ڈاليں تو صوبائي اسمبلی میں 5.7 اراکین کا ایک ووٹ شمار ہوگا جبکہ کل ووٹوں کی تعداد سب سے چھوٹی اسمبلی بلوچستان کے برابر 65 ہو گی ۔۔۔۔۔ اس طرح مسلم لیگ ن کو 65 میں سے 56 سے ذائد ووٹ ملنے کی توقع ھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو چار سے پانچ ووٹ ملنے کا امکان ھے۔ صدارتي اليکشن کے سلسلے ميں وزيراعليٰ پنجاب مياں شہباز شريف نے وزيراعظم مياں نواز شريف کو تفصيلي بريفنگ دي ہے۔ مسلم ليگ ن نے پنجاب کي پارليماني پارٹي کا اجلاس بھي پير کو طلب کيا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کا اس اجلاس سے خطاب بھي متوقع ہے ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن نے اليکشن میں تمام ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے لئے 3 رکنی کمیٹی بنا دي ہےجس کی سربراہ رانا ثنا اللہ ہوں گے۔ کميٹي کے دیگر اراکین میں رانا مشہود اور راجہ اشفاق سرور شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.