رول دیکھے بغیر فلم سائن نہیں کرتی، جدید سنیما کا انڈسٹری بحالی میں اہم کردار ہے، مہوش حیات

لاہور: ہلکی پھلکی کامیڈی اور میوزیکل فلمیںزیادہ بننی چاہئیں، پروجیکٹ سائن کرنے سے پہلے اپنا کردار دیکھتی ہوں۔

جدید سینما نے بھی لوکل فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن گئی ہے ،جس کی کامیاب پبلسٹی کے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں ہوتے۔اسی لیے فلم میکر نمائش سے قبل تشہیری مہم پر بھرپور محنت کرتے ہیں جس میں فلم کے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر سمیت کاسٹ میں شامل فنکار ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں پروموشن کے لیے جاتے ہیں ۔ماضی میں فلم کے لیے ریڈیو اور اخبارات کے اشتہارات ، شاہراہوں پر لگے پوسٹر ہی کافی ہوتے تھے۔

تبصرے بند ہیں.