پاکستان کپ: ڈومیسٹک کرکٹ کے کئی نمایاں پرفارمرز نظر انداز

لاہور: پاکستان کپ کے ڈرافٹ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے کئی نمایاں پرفارمرز نظر انداز کردیے گئے، گذشتہ ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے صدف حسین اور عثمان صلاح الدین سمیت کئی کرکٹرزکسی ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک ایک روزہ ٹورنامنٹ کو پہلی مرتبہ فرنچائزز کی طرز پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایونٹ کا آغاز 19اپریل سے فیصل آباد میں ہو رہا ہے، اس میں پانچ ٹیمیں فیڈرل کیپیٹل، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان شریک ہوں گی، پی ایس ایل کی طرح اس ایونٹ میں بھی کئی ایسے نامور کرکٹرز کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.