لاہور: لالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار محمد سعید خان رنگیلا کی آٹھویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔رنگیلا یکم جنوری انیس سو سینتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے۔ ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھی اور پہلے پشاور پھر لاہور کا رخ کیا اور فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔ بعدازاں فلموں میں اداکاری کی ٹھانی اور پنجابی فلم “جٹی” سے اداکاری کا آغاز کیا۔اداکار کی حیثیت سے خود کو منوانے کے بعد رنگیلا نے ہدایت کاری اور فلمسازی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور نو مرتبہ نگار ایوارڈ ز حاصل کئے جو ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔رنگیلا آج سے آٹھ برس پہلے اس جہان فانی کو چھوڑ گئے تھے مگر انہوں نے فلم انڈسٹری پر وہ ان مٹ نقوش چھوڑے کہ ان کے ذکر کے بغیر پاکستانی فلمی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.