اسپاٹ فکسنگ:اسد رؤف چیمپیئنز ٹرافی پینل سے باہر

دبئی: آئی سی سی نے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو چیمپیئنز ٹرافی پینل سے باہر کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کھ چھ سے تیئس جون تک لندن میں کھیلی جانے والی چیمپیئنز ٹرافی کے امپائر پینل سے پاکستانی امپائر اسد رؤف کو باہر کردیاگیا ہے جس کا فیصلہ آئی پی ایل اسکینڈل میں ان کا نام زیر بحث آنے کی وجہ سے کیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس آئی پی اسکینڈل میں پاکستانی امپائر اسد رؤف کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسد رؤف کو باہر کرنے کا فیصلہ خود انکے ، کرکٹ کے اور چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے مفاد میں ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اسد رؤف وندو دارا سنگھ سے رابطے میں تھے اور وہ ہائی پروفائل بکیز سے تحائف بھی وصول کرچکے ہیں۔ پاکستانی امپائر اسد رؤف اس سے قبل بھی بھارتی ماڈل لینا کپور کے ساتھ اسکینڈل کی زد میں رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.