رنبیر کو کترینہ سے کنارہ کشی مہنگی پڑ گئی

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف کے درمیان کنارہ کشی کے بعد ممبئی میں فلیٹ بھی خالی کرلیا ہے جس کے باعث رنبیر کپور کوسیکیورٹی ڈپوزٹ کی مد میں جمع کرائے گئے 21 کروڑ روپے سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے۔

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے درمیان معاشقے کی خبریں طویل عرصہ زبان زدعام رہی ہیں تاہم گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں  نے کئی معاملات پر اختلافات کے باعث ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرلی تھی جو رنبیرکپور کے لیے مہنگی ثابت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور  نے اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کے ساتھ رہنے کے لیے ممبئی کے سب سے مہنگے علاقے میں فلیٹ لیا تھا جس کا ماہوار کرایہ 15 لاکھ روپے تھا یہی نہیں فلیٹ کا زربیعانہ 21 کروڑ روپے ادا کیا گیا تھا جب کہ دونوں اداکاروں نے فلیٹ میں 6 ماہ ایک ساتھ رہائش اختیار کیے رکھی  اور دونوں کے درمیان کنارہ کشی کے بعد کارٹر روڈ کا فلیٹ خالی کرنا پڑا جس  کے باعث معاہدے کے تحت فلیٹ کا سیکورٹی ڈپوزٹ واپس نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور اداکارہ کترینہ کیف کی ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے بعد زیر تکمیل فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.