کراچی آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ ملك كی سرزمین سے آخری دہشت گرد كے خاتمے تك دہشت گردی كے خلاف جنگ جاری ركھیں گے جب کہ کراچی آپریشن کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار،چوہدری نثار اور خواجہ آصف سمیت دیگر وزرا نے شركت كی جب کہ اجلاس كے دوران ملك كی مجموعی سلامتی اور اقتصادی صورتحال پر توجہ مركوز كی گئی، وزیراعظم نے اجلاس كے شركا كو سعودی عرب، ایران اور ڈیووس (سوئٹزرلینڈ) كے اپنے حالیہ دوروں  پر اعتماد میں  لیتے ہوئے كہا كہ حكومتی ٹیم كی مشتركہ كوششوں  كی بدولت بیرون ملك پاكستان كا تشخص بہتر ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.