رجنی کانت اور سونا کشی سنہا کی فلم’’ لنگا‘‘ کا مکمل ٹریلر ریلیز

ممبئی……. سپراسٹار رجنی کانت دوبارہ ایکشن میں نظرآئیں گے،رجنی کانت اور سونا کشی سنہا کی فلم’’ لنگا‘‘ کا مکمل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔بالی اور تامل فلم انڈسٹری کےایکشن اسٹار رجنی کانت اور بالی ووڈ کی دبنگ گرل سو ناکشی سنہا کی فلم” لنگا” کی پہلی جھلک کے بعد مکمل ٹریلر کی ویڈیومداحوں کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔ اس ٹریلر میں رجنی کانت ہمیشہ کی طرح بھر پور ایکشن میں نظر آرہے ہیں ،جن کا ایکٹنگ کا منفرد انداز اس ٹریلر کو مزید متاثر کن بنا رہا ہے۔دوسری جانب سو ناکشی سنہا کی یہ پہلی تامل فلم ہے جس میں وہ رجنی کانت کے مدمقابل ہیروئن کے کر دار میں جلوہ گر ہونگی۔ایکشن،تھرلر اور رومینس سے بھر پور اس فلم کو کے ایس روی کمار ڈائیریکٹ کر رہے ہیں ، جس کا میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان ترتیب دے رہے ہیں،فلم رواں برس 12دسمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.