بھارت “پاکستان مخالف افغانستان” بنانا چاہتا ہے: پرویز مشرف

غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا افغانستان میں بھارتی مداخلت پاکستان اور خطے کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت اور پاکستان کو افغانستان میں پراکسی وار سے گریز کرنا چاہیے

لاہور: غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پراکسی وار شروع ہو سکتی ہے۔ افغانستان میں بھارتی اثر و رسوخ پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا بھارت افغانستان میں لسانی تنظیمیں استعمال کرے گا تو پاکستان بھی اپنی حکمت عملی تیار کرنے پر مجبور ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کو افغانستان میں پراکسی وار سے گریز ہی کرنا چاہئے اپنے انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا نائن الیون کے بعد امریکا کا ساتھ دینے کے فیصلے پر اب بھی قائم ہوں، امریکا افغانستان میں فوجی فتح کو سیاسی فتح میں بدلنے میں ناکام رہا ۔ حکومت کے خلاف عمران خان اور طاہر القادری کا احتجاج عوام کے دل کی آواز ہے کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے کہ پاکستان کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.