ذاتی زندگی سے متعلق سمجھانے پر طوبیٰ انور کا متھیرا کو کرارا جواب

اداکارہ طوبیٰ انور نے ذاتی زندگی سے متعلق سمجھانے پر ماڈل متھیرا کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ جب انہیں کسی اور کی زندگی سے متعلق ہر بات کا علم نہ ہو تو ان کا خاموش رہنا ہی بہتر ہے۔طوبیٰ انور نے متھیرا کو سوشل میڈیا پوسٹ پر کیے گئے کمنٹ کے بعد جواب دیا۔متھیرا نے طوبیٰ انور کی جانب سے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ پر کمنٹس کرتے ہوئے طوبیٰ کو مینشن کیا تھا کہ وہ اپنے سابق شوہر عامر لیاقت کے احسانات کو نہ بھولیں۔متھیرا نے اپنے کمنٹ میں طوبیٰ انور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عامر لیاقت نے ہی انہیں کیریئر دیا۔متھیرا نے مزید لکھا کہ طوبیٰ انور کو اس وقت خود کو مقتول نور مقدم کے ساتھ تشبیہ نہیں دینی چاہیے، ان کے ساتھ انتہائی المناک حادثہ ہوا تھا، خدا ہر لڑکی کو نور مقدم جیسے واقعے سے محفوظ رکھے۔ماڈل نے طوبیٰ انور کو مینشن کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب چوں کہ ان کے سابق شوہر عامر لیاقت بھی انتقال کر چکے ہیں تو انہیں ماضی کی زندگی کو بھلا کر انتقال کرنے والے افراد کو معاف کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔متھیرا نے اداکارہ کے لیے لکھا کہ وہ انتقال کرنے والی شخصیات کو معاف کرکے آگے بڑھنا سیکھیں۔ساتھ ہی متھیرا نے طوبیٰ انور کے لیے لکھا کہ وہ خود کو مقتول نور مقدم کے ساتھ تشبیہ دے کر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔متھیرا کے مذکورہ جواب میں طوبیٰ انور نے بھی انہیں کرارا جواب دیا اور لکھا کہ پہلے تو انہوں نے کوشش کرکے ماڈل کو ذاتی طور پر پیغام بھیج کر چیزیں واضح کرنے کی کوشش کی مگر اب وہ مجبور ہوکر ان کے لیے جواب لکھ رہی ہیں۔طوبیٰ انور نے متھیرا کے لیے لکھا کہ وہ ان کے انٹرویو کا کلپ سن کر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق فیصلہ کر رہی ہیں، جب کہ انہوں نے ان کا پورا انٹرویو بھی نہیں سنا اور یہ کہ انہیں کسی اور کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والے واقعات و حادثات کا کوئی علم نہیں، پھر اپنی نامکمل معلومات کی بنا پر مکمل رائے کا اظہار کیوں کر رہی ہیں؟طوبیٰ انور نے متھیرا کے لیے لکھا کہ جب آپ کو کسی اور کی زندگی سے متعلق مکمل معلومات ہی نہ ہو تو کسی اور سے متعلق فیصلہ بھی نہ کریں تو بہتر ہوگا۔انہوں نے متھیرا کو جواب دیا کہ انہوں نے ان کی ایک کلپ سننے کے بعد اپنی ہی سمجھ اور خیالات کے مطابق ان کی پوری زندگی کو چند لفظوں میں بیان کردیا مگر ایسا نہیں۔طوبیٰ انور نے ماڈل متھیرا کے لیے لکھا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے آپ کو بخوبی علم ہوگا کہ سوشل میڈیا پر منفی باتیں دوسروں کی ذہنی صحت اور شخصیت پر کس قدر اثر انداز ہوتی ہیں، اس لیے آئندہ ایسا کرنے سے قبل تھوڑا سا سوچ لیجیے گا۔

تبصرے بند ہیں.