کراچی: پیسے نہ دینے پر نشئی بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

سفاک قاتل شہزاد نشے کا عادی ہے، ملزم کا اپنی والدہ سے پیسے لینے پر جھگڑا ہوا تھا: پولیس

کراچی کے علاقے لیاری  میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سفاک بیٹے نے گلا دبا کر ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق سفاک قاتل شہزاد نشے کا عادی ہے، ملزم کا اپنی والدہ سے پیسے لینے پر جھگڑا ہوا تھا، مقتولہ گلشن بانو نے بیٹے کو پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر ملزم نے اپنی والدہ کا گلا دباکر اسے قتل کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا ہے اور اس اسے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.