دہری شہریت کیس؛ سپریم کورٹ نے مراد علی شاہ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا
اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے دہری شہریت پر پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے امیدوار مراد علی شاہ کو الیکشن لڑنے سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے دہری شہریت کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹربیونل اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ بحال کردیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ مراد علی شاہ دہری شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ پیش نہیں کرسکے اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، سیاسی جماعتیں بھی ان افراد کو ووٹ دیں جو ان دونوں آرٹیکلز پر پورا اترتے ہیں، دہری شہریت لے کر آئین کے ساتھ روزانہ کا مذاق نہیں ہونا چائیے۔
تبصرے بند ہیں.