دوسری جنگ عظیم پر مبنی فلم ’’فیوری‘‘کاواشنگٹن میں پریمیئر

واشنگٹن ……..امریکی ریاست واشنگٹن میں دوسری جنگ عظیم پر مبنی ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’فیوری‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔ ہالی ووڈ اسٹار براڈپٹ سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر اپنے جلوے دکھا کر تقریب کو چار چاند لگادیئے۔ ڈیوڈ آئیر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے جہاں 5امریکی فوجیوں پر مشتمل عملہ ’’فیوری‘‘ نامی ٹینک پر دشمن کا تعاقب کرتا دکھائی دیتا ہے۔ فلم میں ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ وارڈیڈی نامی کمانڈر کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر اداکاروں میں شیالابیوف، لوگن لرمن، مائیکل پینا، جان برنتھل، اسکاٹ ایسٹ ووڈ اور بریڈ ولیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ بل بلاک کی پروڈکشن میں بننے والی ایکشن سے بھرپور فلم 17اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.