ایم کیوایم نے وزرا ،مشیروںکے استعفے گورنر ،وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادیے

کراچی…… متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے وزراکے استعفے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور مشیروں کے استعفے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو بھجوادیے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے 2 صوبائی وزرا اور3 مشیروں نے استعفے بھجوائے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیوایم کےارکان سندھ اسمبلی نےاپوزیشن بنچوں پربیٹھنےکی درخواست پردستخط کردیے ہیں جس کے بعد وہ آج باضابطہ طور پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنےکی درخواست کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم نے حکومت ِ سندھ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ مفاہمت کے نام پرمنافقت پریقین نہیں رکھتے، ہمیں وزارتوں،گاڑیوں اورمراعات کا شوق نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، کراچی میں تمام جماعتیں اپنا شوکرتی ہیں، پیپلزپارٹی نے بھی کیا، پیپلز پارٹی کا کراچی میں جلسہ کرنا کوئی کمال نہیں، لیاری میں کر کے دکھائیں۔

تبصرے بند ہیں.