دل والے دلہنیا کی “چھٹکی” نے خوبرو اداکارہ کا روپ دھار لیا

ممبئی: بالی ووڈ نگری کی دنیا میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے” فلم کے سب ہی کردار اپنی اہمیت کے حامل تھے لیکن کاجول کی معصوم سی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرنے والی “چھٹکی” نے فلم میں اپنی بہن کی محبت کا راز خاندان سے چھپا کر مداحوں سے خوب داد سمیٹی تھی جب کہ انہیں کردار پر بے حد پزیرائی بھی ملی تھی اوراب اُس وقت کی چھٹکی خوربرو اداکارہ بن گئی ہیں۔

1995 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم’’ دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ میں کاجول کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کرنے والی پوجا روپاریل “چھٹکی” اب خوبصورت اداکارہ بن گئیں ہیں جنہیں پہچانا نہیں جاسکتا۔

تبصرے بند ہیں.