ارجنٹائن کے صدر اورمیرا ڈونا کی میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے صدر موریسیو میکری اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میراڈونا نے میسی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی ہے.

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے صدر نے میسی کو فون کرکے ان سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹیم کی کارکردگی پر فخر ہے اورمیسی ایسے لوگوں کی باتوں پر دھیان نہ دیں جو ان پر  تنقید کررہے ہیں جب کہ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر اورٹیم کے سابق منیجر میرا ڈونا کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم کے حوصلے بلند کرنے چاہیئں اورتنقید کرنے والوں کو اس بات کو بھی دیکھنا چاہئے کہ اس وقت قومی فٹ بال ٹیم کا کیا حال ہے اورایسے وقت میں ٹیم کو میسی کی  ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.