دبنگ خان کی فلم ’’سلطان‘‘ میں مدمقابل اداکارہ کیلیے قرعہ فال انوشکا شرما کے نام نکل آیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں مرکزی کردار کے لیے قرعہ فال اداکارہ انوشکا شرما کے نام نکل گیا ہے جس کے بعد اب دونوں اداکار پہلی بار کسی بھی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

یش راج بینر تلے بننے والی فلم’’سلطان‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکارہ کے لیے کئی اداکاراؤں کے نام لیے جارہے تھے جس میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، پرینیتی چوپڑا، کنگنا رناوت سمیت متعدد اداکارائیں شامل تھیں جب کہ فلم کے پروڈیوسر اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سلمان خان اداکارہ کیریتی سنون کو فلم میں کاسٹ کرانا چاہتے تھے تاہم اب فلم میں اداکارہ انوشکا شرما کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.