پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات منسوخ ہونے سے متعلق متضاد اطلاعات

نئی دلی: بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت دول نے پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جب کہ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت دول نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی تک پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب اجیت دول نے اپنے ایک بیان میں اس قسم کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک مجھے یاد ہے میں نے ایسا کوئی انٹرویو نہیں دیا جس میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات کی منسوخی کے حوالے کچھ کہا ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 جنوری کو سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں جس میں دہشت گردی اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.