دبنگ خان کی زندگی کے یادگار 75 روپے

ممبئی: 

بھارت کے مشہور ریلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے  سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ 75 روپے وصول کی تھی۔ 

امریکی جریدے فوربز نے ایک رپورٹ میں بالی ووڈ کے سلطان کو رواں سال کا دوسرا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار قرار دیا تھا اور گزشتہ روز ہی ایک اور رپورٹ میں سلمان خان کو ٹی وی کا مہنگا ترین میزبان قرار دیا گیا تاہم بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ مشہور ریلیئٹی شو ’بگ باس 11‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلومیاں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.