امریکا میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک، 100 زخمی

لاس ویگاس: 

امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ امریکی پولیس نے تاحال اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا جبکہ حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.