خیرپور: خیرپور کے علاقے کمب میں آج دوسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے، پولیس نے کارروائی کرکے چالیس سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ خیرپور کے علاقے کمب میں بھاری تعداد میں پولیس اور رینجرز تعینات کی گئی ہے، کشیدگی کے باعث شہری خوف و ہراس میں مبتلا اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ حکومت سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوید خواجہ کو تبدیل کرکے ان کی جگہ عمر سلامت کو ایس ایس پی خیرپور مقرر کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.