شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ،شہریوں کا جینا دو بھر

لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سخت گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹوں کی بجلی بندش سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔صوبائی دارلحکومت لاہور ان دنوں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے،شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ہر گھنٹے بعد تین سے پانچ گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ،فیصل آباد،منڈی بہاو الدین،اوکاڑہ اور گجرات کے شہریوں کو سترہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔طویل بجلی بندش سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں اور شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔وزیر آباد،ملتان،ساہیوال،خانیوال،چینوٹ،قصور،سرگودھا،مظفرگڑھ،بھکر،جھنگ،رحیم یار خان،صادق آباد،حافظ آباد سمیت صوبے کے تمام شہروں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم کر دیئے ہیں۔دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے اکیس گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کی زندگیاں عذاب بنا دی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.