Latest National, International, Sports & Business News

خیبر پختونخوا کی جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں نے انصار الاسیران نامی تنظیم بنالی

ڈی آئی جی جیل خانہ جات حیدرآباد عبدالمجید صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی جیلوں سے فرار ہونے والے قیدیوں نے انصار الاسیران نامی تنظیم بنالی ہے۔ حیدر آباد کی نارا جیل میں چھٹی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئےعبدالمجید صدیقی نے کہا کہ فرار ہونے والے قیدیوں کے ساتھی اور ہمدرد سندھ کی جیلوں میں بھی موجود ہیں جس کے باعث جیلوں پر حملوں کا خطرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام جیلوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی حملے سے نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.