پشاور: خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جیٹ طیاروں کی بمباری میں چار عسکریت پسند ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میدان میں جیٹ طیاروں سے عسکریت پسندوں کے چھ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں چار عسکریت پسند ہلاک، درجنوں عسکریت پسند زخمی ہوگئے اور چھ ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کا واری ستیرہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن گزشتہ ایک سال سے جاری ہے
تبصرے بند ہیں.