سندھ: بجلی کی طویل بندش،شہریوں کی زندگی اجیرن

سکھر: سکھر سمیت اندرون سندھ میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔ ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بحران نے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سکھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،روزانہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بیس گھنٹے سے بھی تجاوز کرگئی ہے، جس کے باعث کاروبار بند اور شہری شدید متاثر ہورہے ہیں، کئی علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں۔شہریوں کاکہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندوں نے بجلی کی لوڈشیدنگ کے خاتمے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے، اگر یہی صورتحال رہی تو کاروبار ختم ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.