خوبصورت میں ریکھا جیسی خوبصورت اداکاری نہیں کر پائی : سونم کپور

پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ سونم کپورکی 1980 میں بننے والی فلم خوبصورت کا ری میک ستمبر میں ریلیز ہو رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 34 برس پہلے والی خوبصورت جیسی خوبصورت ثابت نہیں ہو گی۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) نئی فلم خوبصورت 1980 میں اس وقت کے نہایت مشہور فلم میکر رشی کیش مکھرجی کی اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک ہے ، جو اپنے زمانے کی ہٹ فلم تھی۔ اس فلم میں راکیس روشن ، ریکھا اور اشوک کمار نے مرکزی کردار ادا کئے تھے ، اور تینوں اداکار بھارتی فلموں کی تاریخ کے سدابہار نام ہیں۔ اس نئی فلم کی ڈائریکشن ششانک گھوش نے اورپروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور ، یعنی ودیا بالن کے شوہر ہیں۔ فلم کے بارے میں مبصرین کا خیال ہے کہ سونم کپور جو ریکھا کا کردار ادا کر رہی ہے ، شائد ریکھا جیسا کام نہ کر سکے۔ خود سونم کپور کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا جیسا کام نہیں کر سکتی ، تا ہم اس کے لئے یہ بات ہی بڑے فخر کی ہے کہ ایک بڑی اداکارہ کا کردار کر رہی ہے۔ اس فلم میں کرن کھیر اور رتنا پھاٹک بھی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.