سعودی عرب میں کروڑ پتی غیر ملکی بھکاری گرفتار ،12 لاکھ ریال برآمد

سعودی عرب کی پولیس نے ایک ایسے بھکاری کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا ہے ، جس کے بینک اکاونٹ میں 12 لاکھ سعودی ریال ہیں ، وہ ایک مہنگی جیپ چلاتا ، اعلیٰ رہائش میں رہ رہا تھا۔

مکہ المکرمہ (ویب ڈیسک) اس گرفتار شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے تاہم پولیس کے مطابق یہ قریبی خلیجی ملک کا باشندہ ہے اور سعودی عرب سیاحتی ویزے پر اپنی اہلیہ اور تین بچوں کے ہمراہ آیا ہے۔ ایک عالی شان اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہے۔ اس کے پاس نقد رقم تھی اور کچھ بینک کی رسیدیں۔ اس کے پاس 12 لاکھ سعودی ریال تھے اور ایک مہنگی گاڑی بھی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ ایک عالی شان فرنشڈ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ایک عرب خاتون کو گرفتار کیا ہے جس نے مکہ کی مسجد الحرام سے بلیڈ کے ذریعے 60 ہزار ریال ، 12000 ریال کا سونا اور 25 موبائل فون چوری کیے۔ پولیس نے اس عورت کی قومیت ظاہر نہیں کی تاہم کہا کہ اس عورت نے کیمرے، موبائل بیٹریز اور بیگ بھی چوری کیے۔ سعودی عرب میں بھی بھیک مانگنا ایک منافع بخش پیشہ ہے اور خاص طور پر رمضان کے مہینے میں پیشہ ور بھکاری مکہ اور مدینہ پہنچتے ہیں تاکہ زیادہ رقم کما سکیں۔ –

تبصرے بند ہیں.