Latest National, International, Sports & Business News

حمزہ شہباز کا لوکل گورنمنٹ بل کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

حمزہ شہباز نے لوکل گورنمنٹ بل کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے لیگل ٹیم کو کیس کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع لیگل ٹیم کے مطابق حمزہ شہباز کی منظوری کے بعد لوکل گورنمنٹ بل لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا جائے گا، بلدیاتی ادارے عوام میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی کا اہم ذریعہ ہیں، بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانا جمہوریت کی روح کے مطابق ہے، حکومت نے موجودہ لوکل گورنمنٹ بل کے ذریعے جمہوریت اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر شب خون مارا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ سے بل کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.