حافط آباد: حلقہ این اے 103میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حافط آباد کے حلقہ این اے ایک سو تین میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو تین سے آزاد امیدوار چودھری لیاقت عباس بھٹی چھہتر ہزار چوالیس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ نون لیگ کے میاں شاہد حسین نے پچیتر ہزار چھ سو ووٹ حاصل کیے جس پر مسلم لیگ نون کے امیدوار شاہد حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ووٹوں کی دوباہ گنتی کی درخواست دی تھی۔شاہد حسین بھٹی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران پندرہ سے بیس ہزار جعلی ووٹ کاسٹ کیے گئے۔واضح رہے کہ کامیاب امیدوار چودھری لیاقت حسین بھٹی نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نون لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.