پر امن ممالک میں پاکستان139 ویں نمبر پر

اسلام آباد: دنیا کے پر امن ممالک میں پاکستان ایک سو انتالیسوں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ آئس لینڈ پہلے اور صومالیہ آخری نمبر پر ہے،فہرست میں پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت ایک سو بیالیس نمبر پر درج ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق پر امن ممالک کے حوالے سے تیار کردہ فہرست میں یورپی ملک آئس لینڈ میں اسلحے کی بھرمار ہے تاہم کرہ ارض پر اس سے زیادہ پر امن ملک کوئی نہیں ہے، سب سے پر امن ملک ایئس لینڈ میں جرائم کی سطح دنیا بھر میں سب سے کم ہے،امیر غریب کا فرق نہ ہونے کے باعث لوگوں میں تناوٴ کی کیفیت بھی جنم نہیں لیتی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ تین لاکھ ایبادی کے اس ملک میں ایک تہائی کے پاس اسلحہ ہے جو کبھی استعمال نہیں ہوا، پر امن ممالک کی فہرست میں ڈنمارک دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، کینڈا چوتھے امریکہ اٹھائیسویں اور برطانیہ انتیسویں نمبر پر ہے، فہرست میں پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت ایک سو بیالیسوں اور پاکستان بد امنی اور دہشت گردی کی وجہ سے ایک سو انتالیسویں نمبر پر دیا گیا ہے، جبکہ صومالیہ امن وامان کی بدترین صورتحال کی وجہ سے پہلے درجے پر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.