جینیفر لارنس دوسری مرتبہ مقبول ترین اداکارہ قرار

اس اینجلس: ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے، وہ سب سے زیادہ دولت کمانے کے ساتھ مقبول ترین اداکاروں میں دوسرے سال بھی سرِ فہرست رہیں۔

امریکی میگزین ’’وولچر‘‘کے حالیہ سروے میں مقبول ترین اداکاروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں 25سالہ اداکارہ مسلسل دوسرے سال سرِ فہرست جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ فہرست میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئردوسرے جب کہ لیونارڈو ڈی کیپریو کا تیسرا نمبر ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور امریکی میگزین فوربز نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اداکاروں میں جینیفر کو سرِ فہرست رکھا تھا۔

تبصرے بند ہیں.