عمر اکمل کا رچل خان کو ہتک عزت کا 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس

لاہور: عمر اکمل نے ماڈل اور اداکارہ رچل خان کو ہتک عزت کا 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بجھوا دیا۔

عمر اکمل کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ رچل خان کے بیانات سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، اگر انہوں نے 15 روز میں معافی نہ مانگی تو مزید کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ رچل خان نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ رواں برس اوسلو میں تقریبب کے دوران عمر اکمل نے نشے میں دھت ہوکر ان سے بدتمیزی کی تھی جس پر انہوں نے عمر اکمل کو تھپڑ رسید کردیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.