جناح اسپتال کی ڈائریکٹر تسنیم احسن اور ڈپٹی ڈائریکٹرسیمی جمالی برطرف
کراچی: جناح اسپتال کی ڈائریکٹر تسنیم احسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیمی جمالی کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران دونوں عہدیداروں کو برطرف کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاہم ابھی نوٹی فکشن جاری نہیں ہوا، دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال برطرفی کا نوٹی فکشن جاری ہونے کے بعد ہی ختم کی جائے گی، ہڑتال میں بیٹھے ڈاکٹرز نے مذاکرات کے دوران 3مطالبات پیش کئے،جن میں ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی برطرفی، رینجرز کا جناح اسپتال سے انخلا اور 18ویں ترمیم کے تحت اسپتال کو مکمل طور پر صوبائی حکومت کے ماتحت کرنا شامل تھے۔ واضح رہے کہ جناح پوسٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرزایسوسی ایشن اور انتظامیہ کے درمیان کئی ہفتے سے کشیدگی چلی آرہی تھی اورمنگل کو اس نے شدت اختیارکرلی ،حالات پر قابو پانے کے لئے اسپتال انتظامیہ کورینجرزکوطلب کرنا پڑا،رینجرز کی مداخلت کے بعد ڈاکٹرزہڑتال پرچلے گئے، دوسری جانب اسپتال میں 3 روز سے جاری ہڑتال کے دوران فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث اب تک 3 مریض دم توڑ چکے ہیں جب کہ او پی ڈی بھی بند ہے، انتظامی امور مفلوج ہونے کے باعث مریضوں کو ادویات بھی میسر نہیں اور اب تک 300 سے زائد آپریشنز منسوخ کئے جا چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.