پشاورمیں چارسدہ روڈ پر دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمی

پشاور: چارسدہ روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریموٹ کنٹرول دھماکا تھانہ داؤد زئی کے قریب چارسدہ روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے،دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.