لاہور: جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ ملکر دھرنے دیں گے، نواز شریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کا آغاز ننانوے والی سطح سے کیا تو وہ بھی واجپائی کے خلاف احتجاجی تحریک کی یاد تازہ کر دیں گے۔ شوکت خانم ہسپتال میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، حالات کو دیکھتے ہوئے اتحاد کا فیصلہ کیا ہے، جس میں قومی وطن پارٹی بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں میں پاور شیئرنگ کا فارمولا طے پا گیا ہے، ایک ایک سینئر وزیر جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی سے ہو گا جبکہ دونوں جماعتوں اور آزاد ارکان کو تین تین وزارتیں ملیں گی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ختم کئے بغیر ڈروں حملوں کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، اس سلسلے میں وفاق کو بھی تعاون کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے ساتھ مل کر دھرنے دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو تحفظات ہیں تو وہ الیکشن کمیشن جائیں
تبصرے بند ہیں.