جاپان 7.4 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کےبعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے جاپانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہوکوریکو الیکٹرک پاور نے کہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پاور پلانٹس میں کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی کی جانچ کر رہا ہے۔خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جاپان میں زلزلے کے بعد کوریا کے مشرقی ساحل پر واقع گینگون صوبے کے کچھ حصوں میں سمندر کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.