جان ابراہم نے سابق دوست بپاشا کی شادی سے متعلق سوال کونظراندازکردیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار جان ابراہم سے جب ان کی سابق گہری دوست بپاشا باسو کی شادی کے حوالے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینا مناسب نہ سمجھا اور آگے بڑھ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارجان ابراہم سے ایک تقریب میں جب ان کی سابق گہری دوست بپاشا باسو کی شادی کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دینا ضروری نہ سمجھا اورمائیک پیچھے کر کے آگے بڑھ گئے کیوں کہ شاید وہ اداکارہ کو ان کی ہونے والی شادی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کرنا نہیں چاہتے۔

تبصرے بند ہیں.