انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی

لاہور:  مذہبی رحجان کو فروغ دینے کے سوال پر انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی۔

پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ ماضی میں اپنے دور قیادت کی طرح کیا ایک بار پھر پلیئرزکو مذہب کی جانب راغب کرنے اور نماز پڑھانے کی کوشش کرینگے۔ جواب میں انھوں نے کہا کہ نماز تو آپ سب کو بھی پڑھنی چاہیے، ورلڈکپ 2007 میں منیجر پی جے میر کا کہنا تھا کہ میں نے جہاز میں نماز پڑھی،کیا اس وقت ٹیم کی پریکٹس ہورہی تھی جو متاثر ہوئی؟ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی کتاب میں مذہبی رجحان کو فروغ دینے کا ذکر ہونے کے سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ہمیں اب پیچھے مڑ کر نہیں آگے دیکھنا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.