تیونس: پولیس اور انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی
تیونس: پولیس اورانتہاپسندوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ تیونس میں پولیس اور انتہا پسندوں کے درمیان جھڑپیں حکومت کی طرف سے انتہا پسند گروہ کے سالانہ اجتماع پر پابندی لگانے کے خلاف جاری ہیں، ذرائع کے مطابق 500 کے قریب مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا اورپتھراؤ کیا جب کہ پولیس نےمظاہرین کے خلاف آنسوگیس کااستعمال کیا اورکئی افراد کوحراست میں لےلیا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 27 سالہ شخص ہلاک اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو پڑوسی ضلعے القیران کی طرف دھکیل دیا جہاں شام سے جھڑپیں جاری ہیں۔ القیران میں پولیس کی بھاری نفری بھی سخت گیر موقف رکھنے والے مظاہرین کو جمع ہونے سے نہ روک سکی۔
تبصرے بند ہیں.