Latest National, International, Sports & Business News

تحریک انصاف کی این اے 125 ، 122 میں دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کیخلاف وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت تمام امیدواروں کو کل طلب کر لیا،درخواست تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے رو برو تحریک انصاف کے امیدوا حامد خان کی جانب سے دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق نے دھاندلی سے اس حلقہ میں الیکشن جیتا حالانکہ اگر ووٹوں کی نادرا کے ذریعے گنتی دوبارہ کروائی جائے تو حقائق موجودہ نتائج کے برعکس ہوں گے لیکن ریٹرننگ آفیسر نے یہ درخواست خارج کر دی لہٰذا ٹربیونل سے استدعا ہے کہ ووٹوں کی نادار کے ذریعے گنتی کا حکم دیا جائے،ٹربیونل نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق سمیت تمام امیدواروں کو کل طلب کر لیا۔دریں اثناء عمران خان نے این اے 122میں ووٹوں کی گنتی نادرا کے ذریعے کرانے کی درخواست دائر کی ہے ،عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دھاندلی سے نشست حاصل کی ہے۔درخواست پر سماعت 9ستمبر کو ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.