بھارتی گولاباری،لائن آف کنٹرول کےقریب واقع آبادی کی نقل مکانی شروع

لائن آف کنٹرول کی بات کرتے ہیں۔۔ جہاں بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ گولا باری سے تنگ آزاد کشمیر کے شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ چار سو سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ بھارتی گولا باری اور فائرنگ سے تنگ لائن آف کنٹرول پر مقیم کئی خاندان گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق نکیال سیکٹر سے چالیس خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں۔ متاثرہ خاندان فتح پور ڈگری کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر ہیں اور انہیں وہاں ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق پیر کو بھی فائرنگ اور گولا باری سے سات پاکستانی زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.