تحریک انصاف، جماعت اسلامی مخلوط حکومت بنانے پر متفق

پشاور: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی خیبرپختونخوا میں مخلوط حکومت بنانے پر متفق ہو گئیں۔ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں دونوں جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گے، صوبے میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہو گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں گے۔ اس دوران پرویز خٹک نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت سازی کے حوالے سے کسی سے بات نہیں کرے گی، جو پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں اس پر عمران خان سے بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات کرائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.