کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی نے انتخابی نتائج کو ماننے سے انکار کردیا،دھاندلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا، بی این پی نے اعلان کردیا۔بی این پی کے نائب صدر ساجد ترین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بعض انتخابی حلقوں میں بی این پی کے کارکنان کو ہراساں کیا گیا،پولنگ اسٹیشنوں تک جانے سے روکا گیا اور انتظامیہ سے شکایت کرنے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، خضدار اور پنجگور کے علاقوں میں جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ ڈالے گئے، انہوں نے انتخابات میں دھاندلی اور کارکنان کو ہراساں کرنے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا
تبصرے بند ہیں.