بیک ڈور ڈپلومیسی کے مثبت نتائج، پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کیلئے ایجنڈے کی تیاری شروع

اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے مابین جاری بیک ڈورڈپلومیسی کے مثبت نتائج نظرآنا شروع ہوگئے ہیں۔ بھارت نے رواںسال ستمبر میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات کا مثبت جواب دیتے ہوئے ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے جس کااظہاربھارت کے میڈیانے برملاکردیاہے اورملاقات کے لیے ایجنڈے کی تیاری سفارتی سطح پرشروع کردی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں سرد مہری کی وجہ سے تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈورڈپلومیسی شروع کی گئی تھی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پرلاکرمعاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے جاسکیں جس کااظہاروزیراعظم نواز شریف مختلف مواقع پرکرچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.