بینظیر قتل کیس:مشرف نے ضمانتی مچلکے جمع کرادئیے

راولپنڈی: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد سابق صدرپرویز مشرف کی رہائی کا حکم دے دیا۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ سوموار کو سابق صدر پرویز مشرف کی بینظیر بھٹو قتل کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔ آج زنیر احمد اورممتاز حسین نے پرویزمشرف کی عدالت کو ضمانت دی۔ پرویز مشرف کی طرف سے زرضمانت کی جگہ دس،دس لاکھ روپے نیشنل بینک میں جمع کرائے گئے۔ مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

تبصرے بند ہیں.